لاہور: اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بہن عروہ حسین کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی پر بہت خوش ہوں۔
معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بہن اور ساتھی فنکارہ عروہ حسین کی شادی پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پیغام تحریر کرتے ہوئے نوبیہاتا جوڑے کو نئی ازدواجی زندگی کے آغاز پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شادی کی تقریبات کو ایک ہی دن میں نمٹائے جانے پر سوشل میڈیا پر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ماورا نے تحریر کیا کہ کسی پر انگلیاں اٹھانا بہت آسان ہے ،نکاح کے دن ان کی دلہن بہن کا ٹخنہ زخمی ہوگیاتھا جس کی وجہ سے وہ اگلے دن چلنے کے قابل بھی نہ تھیں.
اس کے علاوہ فیملی ممبران سمیت تمام افراد کو سنبھالنے کے لیے تین دن کی بجائے ہم نے ایک دن کی تقریب ختم کردی اور باقی تقریبات ملک کے کونے کونے میں دکھائی دیں ، لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اس میں کیا برائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں عمومی طورپر کسی منفی سرگرمی کا جواب نہیں دیتی کیونکہ اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن عروہ میری بہن ہی نہیں بلکہ بہت اچھی دوست بھی ہے اور اس نے اپنی نجی تقریبات کی تصاویر اور خوشگوار لمحات کی یادیں اپنے مداحون سے شیئر کر کے کوئی غلط نہیں کیا۔
ماورا حسین سے جب ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ میرا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور شادی گھر والوں کی اجازت سے ہی کروں گی۔