پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورہ حسین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطیہ کرلیا۔
ماورہ حسین نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ میں بھی اس وبا کا شکار ہوگئی ہوں۔
ویڈیو میں اداکارہ نے لکھا ”میں زندگی میں ہمیشہ مثبت انسان رہی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے”۔
”میں خود کو ایک بہترین جگہ پر قرنطیہ کروں گی اور وہ بہترین میرا اپنا گھر ہے۔ میں جانتی ہوں کہ بہت جلد آپ کے پیار اور دعاؤں کی وجہ سے صحت مند ہو جاؤں گی“۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ حریم فاروق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھا ہے۔
انسٹا گرام پر انہوں نے اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں سے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا ”دو سال تک کورونا کو کامیابی سے شکست دینے اور ویکسین لگوانے کے باوجود میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے“۔
”خوش قسمتی سے جس دن کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں اس روز کسی سے ملاقات نہیں رہی، علامات بہت بُری تھیں اور کچھ دن خوفناک رہے ہیں۔ افسوس، عید آئسولیشن میں گزارنا پڑے گی“۔