پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کے نکاح پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید توجہ کا مرکز بن گئے۔
گزشتہ روز لالی و بالی ووڈ اداکارہ ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی سے شادی نے شادی کا اعلان کیا اور ساتھ کی نکاح کی تصاویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے تھے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصور تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا، جوڑے نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’بالآخر افراتفری کے عالم میں، میں نے آپ کو ڈھونڈ لیا‘۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ماورا حسین نے اس موقعے پر منٹ گرین رنگ کے عروسی جوڑے میں ملبوس نظر آئیں جبکہ امیر گیلانی نے سیاہ شلوار، قمیص، واسکٹ کے ساتھ شال پہن رکھی تھی۔
جہاں اس موقع پر ماورا حسین اور امیر گیلانی کے چہرے کے تاثرات انکی محبت کو بیان کر رہے تھے وہیں عروہ حسین اور فرحان سعید مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، جوڑے کی متعدد تصاویر میں انہیں بے انتہا دلکش دکھنے کے ساتھ ساتھ خوش بھی نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
عروہ حسین اور فرحان سعید نے ان یادگار لمحات کی جھلکیاں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، عروہ نے نکاح کے موقع پر سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ فرحان نے سیاہ رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے رنگ برنگی شلوار قمیض پہنی جبکہ ان کی بیٹی جہاں آرا سعید بھی تقریب میں شریک نظر آئیں۔
شوبز انڈسٹری کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ عروہ اور گلوکار نے اس موقعے پر بھارت کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ سوٹ پہنا تھا۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئیں تصاویر میں سے ایک میں عروہ، فرحان اور ننھی جہاں آرا ایک ساتھ بیٹھ کر پوز دیتے دکھے جبکہ ان کے پیچھے نوبیاہتی جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کھڑے مسکراتے دکھے۔
ایک تصویر میں ماورا حسین کی پوری فیملی ایک ساتھ پوز دیتی دکھی جبکہ ایک جگہ عروہ حسین نکاح کے وقت اپنی بہن کی آنکھوں سے آنسو پونچھتی دکھیں۔