تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

’’ماورہ حسین قرآن کریم کا تحفہ ملنے پر خوش‘‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کو اداکار امیر گیلانی کی جانب سے انمول تحفہ دیا گیا جسے پاکر وہ بے انتہا خوش نظر آرہی ہے۔

اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ انہیں امیر گیلانی کی جانب سے رمضان کا ایک انمول تحفہ دیا گیا ہے۔

ماورہ کی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیر گیلانی نے انہیں رمضان کی آمد پر قرآن کریم کا تحفہ دیا ہے جو سرخ رنگ کے باکس میں موجود ہے۔

ماورہ حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کا خوبصورت ترین تحفہ، ماورہ حسین کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی سے ہی رمضان کو محسوس کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب ماورہ حسین کی اس پوسٹ پر امیر گیلانی کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’خوشیاں، امن اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے رہنما کتاب۔‘

Comments