ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ماورا حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مختلف موڈ کے ایموجیز کی نقل اتار رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے کے گرد ایموجیز کا دائرہ بنا ہوا ہے، ماورا کے سر کے اوپر جو ایموجی آکر رکتا ہے وہ اسی انداز میں نقل اتارتی ہیں۔

ماورا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لفظ ’موڈ‘ کا استعمال کیا، اداکارہ کی ویڈیو کو ساتھی اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے بھی پسند کیا گیا۔

ماورا حسین نے چند گھنٹوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماورا حسین نے 30 نومبر کو شوبز انڈسٹری میں اپنے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے تھے اور یہ بھی بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما کب نشر ہوا تھا۔

ماورا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ نومبر 2011 میں شروع کی تھی مگر اس ڈرامے کو فروری 2012 میں نشر کیا گیا تھا، تاہم شوٹنگ کے حساب سے انہیں انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہوگئے۔

اداکارہ نے اسی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران انہوں نے کم از کم 25 ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور تقریبا تمام ہی منصوبے اچھے خاصے کامیاب ہوئے۔

ماورا حسین نے ایک دہائی کے دوران اپنے ڈرامے کامیاب ہونے پر شکر بھی ادا کیا جب کہ یہ بھی اعتراف کیا کہ شوبز کیریئر نے انہیں اتنا کچھ دیا جس کی انہوں نے امید بھی نہیں کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں