اشتہار

ماورا حسین نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے سبز رنگ کے لباس میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں، ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبز رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے خوشگوار موڈ میں کھڑی ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’that’s all!“۔’ماورا حسین نے پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اور ڈیفنس ڈے کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

ماورا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح پسند کرتے ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں بچپن کی تصویر بھی شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں