اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ماورا حسین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مکہ المکرمہ سے ویڈیو شیئر کردی، اس سے قبل انہوں نے والدہ کے ساتھ مقدس شہر مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کی تھیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اور کیا مانگوں اللہ سے الحمدللہ، انہوں نے خانہ کعبہ کی ایموجیز بھی شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

ماورا حسین کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی جارہی ہے۔

 

اس سے قبل پوسٹ میں انہوں نے مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الحمد للہ میں خوش قسمت ہوں، انہوں نے مسجد نبوی ﷺ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔‘ تصاویر میں اداکارہ کو والدہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔‘

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’نماز عشق کریں گے ادا مدینے میں، براہ راست ہے راہ خدا مدینے میں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

ماورا حسین نے مزید لکھا کہ ’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ ہے میں عمرہ کرنے کی منتظر ہوں انشا اللہ، میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مسجد نبوی ﷺ میں جانا اور ریاض الجنتہ میں نوافل پڑحنے کا خاص اعزاز حاصل کرنا میری زندگی کا سب سے پرسکون اور پر امن لمحہ رہا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

اداکارہ نے کہا کہ ’اس کی ایک جھلک آپ کے استھ شیئر کرنا چاہتی ہوں اور یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ میں سب کو دعاؤں میں یاد رکھا ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں