شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ’صنم تیری قسم‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے پوری ٹیم کو بہت سپورٹ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں ماورا حسین اور ہرشن وردھن رانے نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔
اگرچہ یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے پر ناظرین کو متاثر نہیں کرسکی لیکن اس ماہ کے شروع میں ماورا کی شادی کے موقع پر اسے دوبارہ ریلیز کیا گیا اور فلم نے غیرمعمولی پذیرائی حاصل کی۔
فلم نے دوبارہ ریلیز پر دو دن کے اندر ہی اپنی کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے جس کے بعد فلم ساز جوڑی نے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔
تاہم حال ہی میں ماورا حسین نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے اپنے تجربے اور سلمان خان کی جانب سے فلم کی ٹیم کے لیے سپورٹ پر گفتگو کی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نے ’صنم تیری قسم‘ کی پوری شوٹنگ کے دوران ٹیم کو سپورٹ کیا۔
ماورا حسین نے بتایا کہ ہمیں پوری فلم کے دوران سلمان خان کی طرف سے بہت ساری دعائیں اور پیار ملا، رادھیکا راؤ پہلے بھی ان کے ساتھ کام کرچکی ہیں اس لیے ہم ان کے ساتھ ہر وقت جڑےے رہے، مجھے یاد ہے تب انہوں نے ہمیں داد اور پیار دیا میں چاند پر تھی۔
اداکارہ نے سلمان خان کو بالی ووڈ کا سپر اسٹار قرار دیا اور انکشاف کیا کہ ان کی فلم ’ہم دل چکے صنم‘ پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔
ماورا حسین نے کہا کہ سلمان خان سے میں ہمیشہ متاثر رہی ہوں۔