بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، ماورا حسین عالمی برداری پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے جاری مظالم پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین عالمی برداری پر برس پڑیں۔

ماورا حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اقوام متحدہ اور اس کی انسانی حقوق کی تنظیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہاں بچے مر رہے ہیں جبکہ عالمی رہنما سو رہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے، دنیا اس پر اتنی خاموش یا غیر جانبدار کیوں ہے؟

انہوں نے ایکس صارفین سے درخواست کی کہ آپ اس بارے میں جو کچھ دیکھیں اسے ری ٹوئٹ کریں اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

اس سے قبل نامور اداکارہ اشنا شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بیان میں لکھا تھا کہ اسرائیلیوں کی حمایت کرنے والے اور سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹ کرنے والے لوگ جن کی جانب سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حماس بیدردی سے اسرائیلی خواتین اور بچوں کا قتل عام کر رہا ہے، یہ وہ یہودی اور امریکی لوگ ہیں جنہیں میں میں جانتی ہوں۔

اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کی پوسٹ سے آپ کی جہالت ظاہر ہو رہی ہے، آپ کی لا علمی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ یہودیوں کی زندگی عربوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اگر آپ کا میڈیا اور کمیونٹی آپ کو تعصب کا شکار کر رہی ہے، تو یہ آپ پر ہے کہ آپ خود کو تعلیم دیں اور سچ کو پرکھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کی طرف سے جو پوسٹس دیکھ رہی ہوں انہیں دیکھ کر کسی کا بھی دل دہل جائے، کیونکہ وہ ناقابل یقین حد تک غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں