بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

’میکسویل کے ساتھ پیٹ کمنز کو بھی کریڈٹ دینا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز  سنسنی خیز مقابلے میں تقریباً افغانستان کی جیت پکی تھی لیکن آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے افغانستان کی جیت کی امیدوں کو تہس نہس کردیا۔

7 اکتوبر کو بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا یادگار میچ کھیلا گیا افغانستان کی جانب سے جیتے کے لیے دیے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی 91 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے اور 5 بار کی سابق عالمی چیمپئن کی شکست یقینی دکھائی دیتی تھی۔

تاہم اس موقع پر آل راؤنڈر گلین میکسویل ڈٹ گئے اور 100 فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کے لیے نا قابل شکست 202 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح یاب کراکے سیمی فائنل میں پہنچایا ساتھ ہی ہدف کے تعاقب میں ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر کا اعزاز بھی پایا۔

- Advertisement -

ان کی اس اننگز کے بعد کرکٹ کی دنیا کے بڑے بڑے نامور کرکٹرز نے ان کی تعریف کی ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپیشل اسپورٹس شو ’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ کل میکسویل نے اپنی سنچری مکمل کی تو اسی دوران میچ افغانستان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں سب سے کمال کا کام آسٹریلیا کے کپتان نے کیا، پیٹ کمنز نے کھڑے ہوکر پورا میچ اپنے نام کرلیا، انہوں نے جس طرح آل راؤنڈر کا ساتھ دیا اس حساب سے اس جیت پر میکسویل کے ساتھ پیٹ کمنز کو بھی کریڈٹ دینا ہوگا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کوالٹی اسپنر کے خلاف 200 رنز کرنا کمال تھا، میکسویل انجرڈ کا اس کے باوجود میچ وننگز ڈبل سنچری بنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں