تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا امپائر ’سوئچ ہٹ‘ کو ڈیڈ بال قرار دیں گے؟

سڈنی: آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل کے سوئچ ہٹ پر لگائے جانے والے چھکے نے بحث کو دوبارہ ہوا دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے سوئچ ہٹ پر 100 میٹر لمبا چھکا لگا کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا، بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے سوئچ ہٹ کو ’متنازع کرکٹ شاٹ‘ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں گلین میکسویل نے کلدیپ یادیو کی گیند پر سوئچ ہٹ پر سو میٹر سے لمبا چھکا رسید کیا تھا جس کے بعد کمنٹیٹر کے درمیان بحث چھڑ گئی تھی۔

آسٹریلوی کمنٹیٹر ای این چیپل نے بھی اس ہٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ ناانصافی ہے بولر اپنی مرضی سے فیلڈ سیٹ کرتا ہے کہ سیدھے ہاتھ کا بیٹسمین کھیل رہا ہے اور اس ہٹ سے اس کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے۔

علاوہ ازیں دھونی نے سوئچ ہٹ کو متنازع کرکٹ شاٹ قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ شاٹ متنازع ضرور ہے لیکن جدید دور کی کرکٹ میں پائے جانے والے اس اسٹروک سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کیون پیٹرسن پہلے کھلاڑی تھی جنہوں نے یہ شاٹ کھیلا تھا اس کے بعد ڈیوڈ وارنر کا نام بھی سوئچ ہٹ مارنے والوں میں آتا ہے، گنگولی نے کہا کہ اگر آپ اس اسٹروک کو اچھی طرح کھیل سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں