ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: میکسویل کی طوفانی سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز گلین میکسویل نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور دھواں دھار سنچری جڑ دی۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف زبردست لاٹھی چارج کرتے ہوئے صرف 50 گیندوں پر سنچری بنائی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ ان کے کیریئر کی پانچویں ٹی ٹوئنٹی سنچری ہے اور وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارت بلے باز روہت شرما کے ہم پلہ آگئے ہیں۔

- Advertisement -

35 سالہ میکسویل نے 55 گیندوں پر 8 چھکے اور 12 چوکے لگا کر 120 رنز کی جارحانہ اننگز کی کھیلی۔ انہوں نے اپنی سنچری میں 109 میٹر لمبا چھکا بھی لگایا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 241 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 9 وکٹوں پر 207 رنز تک محدود رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں