اشتہار

9 مئی کو آرمی تنصیبات، کینٹ حملے میں ملوث 5 کارکن فوج کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں 9 مئی کو آرمی تنصیبات اور کینٹ ایریا میں حملے میں ملوث پانچ کارکنوں کو پولیس نے فوج کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق پاک فوج کے حوالے کیے جانے والے ملزمان خرم لیاقت، خرم شہزاد، زاہد خان، اسحاق بھٹہ اور حامد علی شامل ہیں جن پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ملوث پانچوں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں