جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

9 مئی کے کیسز : بانی پی ٹی آئی کو آج ویڈیو لنک پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو آج ویڈیو لنک پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے کیسز کی آج سماعت ہوگی ، جس مین بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی اور بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کی اجازت مانگی جائے گی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی تھی،بعد ازاں نو مئی کے تین مقدمات میں لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی کیخلاف کُل سولہ مقدمات درج ہیں، جس میں چار میں سے وہ ضمانت پر ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز ہی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا آٹھ آٹھ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمدعلی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں نیب ریفرنس کی سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں : 9 مئی کیسز، لاہور پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی کا جج سےمکالمہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی غیرموجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا نہیں آتا تو عدالت سے واک آؤٹ کرجاؤں گا، میڈیا نمائندوں کی آمد پر سماعت شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی نے بتایا پہلے جس ریفرنس میں سزاہوئی وہ جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے۔

عدالت نے نیب کو جیل میں ہی بانی پی ٹی ائی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں