تازہ ترین

نو مئی واقعات: قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے مںظور کرلی گئی، ایوان نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ،انسداددہشت گردی ایکٹ اور ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نومئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

مذمتی قرارداد کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بھی شخص جس کی پاکستان کیساتھ وفاداری ہےشہدا کیخلاف نہیں بولےگا،شہداکی یادگارجلانابھارتی ایجنڈا ہےکسی پاکستانی کانہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، آرمی چیف

وزیردفاع نے واضح کیا کہ عمران خان پروپیگنڈہ کررہا ہے کہ میری آواز دبانے کے لئے نئی کورٹس بنارہے ہیں، ایوان سے مخاطب ہوکر کہہ رہا ہوں کہ کوئی نیا قانون یا کورٹس نہیں بن رہیں،پہلے سےقوانین موجود ہیں،آرمی کورٹس قوانین کےمطابق ہیں اورگزشتہ سال بھی سزائیں سنائیں۔

وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ایجنسی کے لوگ ملوث تھے، ایجنسی کے لوگ کون تھے میں اسمبلی میں بتانا چاہتاہوں،عمران خان کی دو بہنیں تھیں، بھانجا تھا،محمودالرشید،یاسمین راشد تھی، شہریارآفریدی،عثمان ڈارسمیت کئی پی ٹی آئی کےرہنماتھے۔

خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ پی ٹی آئی نےجوڈیشل کمیشن میں شامل ججز پراعتراض اٹھایا، آڈیولیکس پربننے والےجوڈیشل کمیشن پر پی ٹی آئی نےتحفظات کا اظہار کیا، جوڈیشل کمیشن کےسربراہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ہیں جن کا کردار سب کے سامنے ہیں، آڈیولیکس پرجوڈیشل کمیشن دودھ کادودھ پانی کاپانی کرنےکیلئےبنایاگیا۔

Comments

- Advertisement -