جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مایا علی اور بلال اشرف کے فوٹو شوٹ پر چہ مگوئیاں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مایا علی اور بلال اشرف کے نئے فوٹو شوٹ پر مداحوں نے ان کی شادی کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یونہی‘ میں بلال اشرف اور مایا علی نے اسکرین شیئر کی اس کے بعد سے دونوں کو اکثر و بیشتر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں نے مختلف برانڈز کے فوٹو بھی ساتھ کیے۔

مایا علی اور بلال اشرف کے ان کے مداح حقیقی زندگی میں بھی ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

سوشل میڈیا پر پیجز کے مطابق دونوں فنکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی شادی کروادو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اداکاروں نے قیاس آرائیوں کے باوجود خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور فی الحال اپنے رشتے سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

چند روز قبل ان دونوں کو لاہور میں ہونے والے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

حال ہی میں مایا علی نے نجی برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں، جس میں بلال اشرف بھی موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں