جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

’’وقت ہمیشہ مرہم نہیں بنتا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے فوٹو شیئر ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بابا چار سال قبل آپ ہمیں اس دنیا میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’لوگ کہتے ہیں وقت سے اچھا مرہم کوئی نہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیشہ وقت مرہم نہیں بنتا۔‘ مایا علی نے کہا کہ ’بابا میں ہر لمحہ آپ کو یاد کرتی ہوں، آپ ہمیشہ میری دعاؤں اور خیالات میں شامل ہوتے ہیں۔‘

مایا علی نے مداحوں کو پیغام دیا کہ ’والدین کو اہمیت دیں اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں، جب وہ ایک بار چلے گئے تو لوٹ کر واپس نہیں آئیں گے۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے مرحوم والد کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔

مایا علی کی جذباتی پوسٹ پر مداحوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کے مرحوم والد کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ایک صارف نے اداکارہ کو ہمت دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے بابا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں