جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اداکارہ مایا علی کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو ناصرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

 ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ مایا علی نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’زندگی خوبصورت ہے اور ہمیں اسے پوری طرح جینا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ مایا علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں رخشی کو اسلم (شہریار منور) سے محبت ہوجاتی ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ و دیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں