کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار مایا علی کی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ مایا علی کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بلے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ فیضان انہیں ایک کروڑ گیندیں کروا چکے ہیں لیکن وہ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھی تک وکٹ پر کھڑی ہیں لیکن اس بار وہ آؤٹ ہوجائیں گی۔
- Advertisement -
اگلی گیند پر مایا جیسے شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتی ہیں تو بدقسمتی سے کیچ آؤٹ ہوجاتی ہیں۔
رمضان المبارک کے دوران نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی شوقین اداکارہ اپنے کیچ آؤٹ پر دلبرداشتہ ہونے کے بجائے کہتی ہیں کہ وہ یہی چاہتی تھیں۔
View this post on Instagram