پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ کا شاندار کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔
مایا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھا دماغ اور اچھی زندگی۔‘
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سردیوں کی مناسبت سے سرخ رنگ کا ہائی نیک اور جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
مایا تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے بھی اداکاروں کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مایا علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جس میں رخشی کو اسلم (شہریار منور) سے محبت ہوجاتی ہے۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ و دیگر شامل تھے۔
ڈرامے کے اختتام پر مایا علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر سفر اختتام کو پہنچتا ہے، یہ ضروری نہیں کہ ہر محبت کی کہانی کا اختتام خوشگوار ہو، پہلی سی محبت اور ’رخشی‘ ہمیشہ میرا پسندیدہ کردار رہے گا۔‘
View this post on Instagram
مایا علی نے لکھا تھا کہ ’کچھ محبت کی کہانیوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا وہ صرف دلوں میں رہتے ہیں اور ہر لمحے آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔‘
View this post on Instagram