تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

’آپ کی پکی والی مداح‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر ساتھی اداکار کے لیے پیغام شیئر کردیا۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں ساتھی اداکار سلیم معراج کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار سلیم معراج کی اداکاری کی کھل کر تعریف کی۔

مایا علی نے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے، میں نہیں جانتی کہ آپ ایک ہی وقت میں اتنے جذبات اور تاثرات کیسے لے آتے ہیں۔‘

اداکارہ نے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ’آپ کی پکی والی مداح۔‘

مایا علی نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت دیکھنا نہ بھولیں، انہوں نے رخشی اور سکندر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

Comments

- Advertisement -