جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

مایا علی کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ مایا علی کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی کو مداحوں کو آگاہ کیا اور یو اے ای حکام کی جانب سے گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ مایا علی نے گولڈن ویزا ملنے پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

مایا علی سے قبل اداکارہ ثنا جاوید ، ان کے شوہر عمیر جسوال، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد، جنید خان اور دیگر پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں