منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

’پیسے خرچ کیے بغیر پوری دنیا گھومنے کا شوق ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ مایا خان کا کہنا ہے کہ پیسے خرچ کیے بغیر پوری دنیا گھومنے کا شوق ہے۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں مایہ ری کی اداکارہ مایا خان نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے ’ریپڈ فائر‘ میں پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ اگر کسی کا راز پتا چل جائے تو کیا کرتی ہیں؟ خاموش رہتی ہیں یا پھر بتادیتی ہیں؟

مایا خان نے کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر بھول جاتی ہوں، مجھے آج اپنے راز بتائیں کل پوچھ رہے ہوں گے کونسی بات بتائی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دوستوں کی وفاداری کی تعریف کرتی ہوں جو اتنا کچھ ہونے کے بعد میرے ساتھ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مایا خان نے کہا کہ ایک ہفتے تک شوگر فری آئس کریم کھا سکتی ہوں جو میں نے حال ہی میں بنائی ہے چاکلیٹ آئسکریم۔

مایا خان نے کہا کہ یہ سوال بیزار کردیتا ہے کہ آپ نے اپنا وزن کیسے کم کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ اگر آپ کے پاس اڑنے والی پاور آجائے تو کہاں کہاں جائیں گی؟ مایا خان نے کہا کہ دنیا کا کونا نہیں چھوڑنا مجھے بغیر پیسے خرچ کیے پوری دنیا گھومنے کا شوق ہے۔

مایا خان نے کہا کہ ویزا لگ بھی جائے تو ٹکٹ بہت مہنگے ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں