اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

میانمار، فوج نے اقتدار پر قبضہ کے 2 روز بعد اہم اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیپیدوا: میانمار کی فوجی قیادت نے ملکی معاملات چلانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں، اس ضمن میں انتظامی ڈھانچہ تیزی سے تشکیل دیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی قیادت نے پیر کے روز حکومت کا تختہ الٹا اور اقتدار پر قبضہ کیا، اب فوجی قیادت حکمرانی کے لیے تیزی سے انتظامی ڈھانچہ تشکیل دے رہی ہے۔

فوج نے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے حکمران جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور عہدیداران کو حراست میں بھی لیا ہے۔

- Advertisement -

فوج نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کمانڈر انچیف سینئر جنرل مِن آنگ ہائن کی سرپرستی میں ایک نئی انتظامی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جوبائیڈن کا آنگ سان سوچی کے حق میں بڑا بیان، فوجی قیادت کو خبردار کردیا

یہ بھی پڑھیں: آنگ سان سوچی کی گرفتاری کے عین وقت خاتون کا رقص؟ ویڈیو وائرل

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کا عمل جاری ہے جبکہ بدھ کے روز سے اسٹاک ایکسچینج میں بھی لین دین کا آغاز ہوگیا جو پیر سے معطل تھا۔

جاپان کی بیرونی تجارتی تنظیم نے تصدیق کی کہ فوجی حکمران نے منگل کے روز بری اور سمندری راستوں میں حائل رکاوٹیں ختم کر کے آن لائن کسٹمز کا نظام بھی شروع کردیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات فوج کے اس مقصد کے غماز ہیں کہ فوجی بغاوت کے سبب جنم لینے والی تشویش اور افراتفری کا مداوا کرتے ہوئے استحکام بحال کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں