پیر, جون 17, 2024
اشتہار

میئر الیکشن، حافظ نعیم اور مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میئر انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم اور پی پی امیدوار مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر، ڈپٹی میئر اور ماتحت بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لیے جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر نے جماعت اسلامی کے حافظ محمد نعیم اور پی پی پی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے بعد درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیا ہے۔

- Advertisement -

ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کورنگ امیدوار نجمی عالم اور پی پی کی جانب سے ڈپٹی میئر کے امیدوار عبداللہ مراچ کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دے دیے ہیں۔

جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے علاوہ ان کے کورنگ امیدواروں سیف الدین ایڈووکیٹ، قاضی صدر الدین اور جنید مکات کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی جانب سے میئر کے امیدوار کیلئے مرتضیٰ وہاب، نجمی عالم اور کرم اللہ وقاصی کے کاغذات جمع کروائے تھے جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میئر کیلئے حافظ نعیم الرحمان، سیف الدین ایڈووکیٹ اور جنید مکاتی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی نے حافظ محمد نعیم جب کہ پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں