اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی بارش، وسیم اخترکی پاک فوج سے مدد کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے میئر وسیم اختر نے شہر قائد میں برسات کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر فوج سے مدد کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں چوبیس گھنٹے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو پیر کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے، برسات کے باعث کراچی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا اور مختلف علاقے زیر آب آگئے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے اپیل کی کہ فوج سے درخواست ہےنشیبی علاقوں کی رہائشیوں کی مدد کی جائے، پاک فوج نشیبی علاقوں میں فوری طور پر اپنی خدمات انجام دے، جہاں بلدیاتی ادارے نہیں پہنچ سکتے وہاں پر فوجی جوان پہنچ کر لوگوں کو ریسکیو کریں کیونکہ صورتحال بہت خراب ہے۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بارشوں سے تباہی کے بعد کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف شہر کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بارشوں کی تباہی سے شہر کا موجودہ نظام ناکارہ ثابت ہوچکا اب کراچی کے حکمرانوں سے بھی کوئی امید نہیں لہذا اب شہر میں نیا نظام لایا جائے کیونکہ تباہی سے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اداروں کی مجرمانہ غفلت سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے خریدے گئے سیکڑوں جانور بھی کرنٹ لگنے سے مر گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں