ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

وزیراعظم خزانہ کھولیں، کراچی کو 15 نہیں 1500 ارب چاہئیں، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خزانہ کھولیں کراچی کو 15 نہیں 1500 ارب چاہئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی کہ وفاق سے کراچی کے لیے پیسے لائیں اور میرے ساتھ بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل باتوں اور پریس کانفرنس سے حل نہیں ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے، فاروق ستار پانی کہاں سے لے کر آئیں گے؟

انہوں نے کہا کہ لاہور میں زیرِ زمین میٹھا پانی موجود ہے، مگر یہاں نہیں ہے، پانی کے مسئلے پر لاہور کی مثال کراچی میں نہیں دے سکتے، بحثیت شہری ہم اپنا فرض نہیں ادا کرتے، جب سب اپنے فرائض نبھانے لگیں گے تو مسائل حال ہو جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی 106 سڑکوں کے علاوہ اندرونی سڑکوں پر بھی کام ہو رہا ہے، سیاسی جماعتیں آتی اور چلی جاتی ہیں، وہی سیاسی جماعتیں رہتی ہیں جو عوام کے حقوق پر بات کرتی ہیں، ہم کام کرنا چاہتے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وزیرِ اعظم کو کہے کہ وفاق کراچی کی مدد کرے، ہر سیاسی جماعت کو کہتا ہوں کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں، ڈیولپمنٹ کسی اور شہر کو زیادہ ملتی ہے کراچی کو نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام باد میں بیٹھے ہوئےحضرات کراچی کے لیے اپنا دل بڑا کریں، ملک بھر میں وفاقی حکومت موٹر وے بنا رہی ہے، وفاق، سکھر، حیدرآباد موٹر وے کیوں نہیں بنا رہی؟ پورے ملک کا موٹر وے وفاق بنا دیتی ہے، سکھر حیدرآباد موٹر وے نہیں بناتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں