کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اجلاس سے قبل عید کے فوری بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ سے معلومات لی تھیں، میں نے پوچھا تھا بجٹ سے متعلق کوئی تجاویز سامنے آئی ہیں، خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، ہم نے بتایا کوئی نیا اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی یوسی کے لیے ایک بھی اسکیم پیش نہیں کی، ہم نے ایشوز پر سیاست کی، ذاتیات پر نہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر کو کہا تھا پیر کا اجلاس اچھے ماحول میں چاہتا ہوں، کہا تھا کہ اجلاس ہوگا آدھے گھنٹے کی تقریر کروں گا۔
میئر کراچی نے کہا کہ میں نے ان کو کہا تھا کہ آپ کے لوگوں کو بھی بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا تھا لیکن آپ نے ان کا رویہ دیکھ لیا۔