پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

کراچی سے کتوں کا خاتمہ کیا جائے گا‘ مئیر کراچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی والے شہرکو صاف رکھیں، صرف صفائی میں ہی میرا ساتھ دے دیں، وزیراعلیٰ سندھ نے قبول کیا کہ وہ کراچی میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ ہم مراد علی شاہ کو ناکام نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرسید گرلز کالج میں تقریری مقابلے کی تقریب معنقد ہوئی ، جس کے مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اختر تھے ، اس موقع پر کالج انتظامیہ نے وسیم اختر کو اعزازی شیلڈ پیش کی، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط معاشرے کے لئےخواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے.

کالج کی پرنسپل نے میئر کراچی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ کالج کے اطراف کھدائی کے باعث طلبہ پریشان ہیں، جبکہ کالج کی دیوار کے ساتھ نا جائزمارکیٹ قائم ہے ، اس کے علاوہ کالج میں آوارہ کتوں سے بھی طالبات پریشان ہیں.

- Advertisement -

وسیم اختر نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے جلد اقدامات کریں گے،انتظامیہ نے جو شکایات درج کرائی ہیں انشااللہ اس کا ازالہ کریں گے، مئیر کراچی نے گذارش کی کہ آپ لوگ شہر صاف رکھیں ، صرف صفائی میں ہی میرا ساتھ دے دیں.

ایک طالب علم کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے قبول کیا کہ وہ کراچی میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ ہم مراد علی شاہ کو ناکام نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں