اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات کریں اور اس حوالے سے وفاق ہرممکن مدد کے لیے تیارہے۔

گورنرسندھ محمد زبیر نے یہ بات میئرکراچی وسیم اختر سے ہونے والی ملاقات میں کہی گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی اداروں، وفاقی و صوبائی حکومتوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کے لیے خصوصی ہدایات بھی کیں۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں میئر کراچی وسیم اخترنے گورنرسندھ کو شہرمیں صفائی ستھرائی کے کاموں میں حائل رکاوٹوں اورچیلنجزسے آگاہ کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے لیے اختیارات اور بجٹ کے اجراء کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ گرین لائن، کےفوراور لیاری ایکسپریس وے اپنے وقت پر مکمل ہو سکیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی بہترفراہمی ممکن ہوسکے۔

گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن آج آپریشن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اور کراچی میں تجارتی سرگرمیاں اپنے عروج پرہیں۔

قبل ازیں گورنرمحمد زبیر نے ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور ہونہار و پوزیشن ہولڈر طالب علموں میں وفاق حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں