بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اب غداری کے سرٹیفکیٹ بٹنا ختم ہوجانے چاہئیں، وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اب غداری کے سرٹیفکیٹ بٹنا ختم ہوجانے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے اب اس کو یہ کام ختم کردینا چاہئے۔

میئر کراچی نے کہا کہ آرٹیکل 66 کی سارا ملک مخالفت کررہا ہے، مشرف کے خلاف فیصلے کی سیاسی جماعتیں، طلبا، عوام سب مذمت کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ نیب کو دعوت دیتا ہوں کہ کے ایم سی کے تمام محکموں کا احتساب کریں۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر میں 1960 میں مغل گارڈن کا افتتاح کیا گیا تھا، برطانوی ملکہ اور دلیپ کمار بھی مغل گارڈن آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغل گارڈن کے ایم سی فنڈز سے نہیں بلکہ انتظامیہ نے خود بنائی ہے، مغل گارڈن کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے 22 دسمبر کو مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نے دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں