اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

میئر کراچی کی کار چِھننے کا معاملہ مشکوک بن گیا، مقدمہ 3 روز بعد درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی چِھن جانے کا معاملہ مشکوک بن گیا، واردات کا مقدمہ 3 روز بعد کراچی کے درخشاں تھانے میں درج کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پرائیویٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے تین روز تک اپنی سرکاری گاڑی کے چھینے جانے کا مقدمہ درج نہیں کرایا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ تھانے میں درخواست دے چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی نے تین روز بعد مقدمہ درج کرایا، اس سلسلے میں پولیس سمیت دیگر ادارے بھی تحقیقات کر رہے ہیں، جس مقام سے گاڑی چِھننے کا بتایا گیا وہاں کسی شخص کوعلم نہیں۔

[bs-quote quote=”پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر استعمال کیا جا رہا تھا: پولیس” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=” "][/bs-quote]

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں میں سے کوئی عینی شاہد موجود نہیں جس نے وارادت خود دیکھی ہو، پولیس سمیت دیگر اداروں نے مکمل روٹس کی فوٹیجز لینا شروع کر دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گاڑی جس علاقے سے چھینی گئی اس کے قریب صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک ہے، کلینک پر سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں مگرمنیجر پاکستان میں نہیں، منیجر کے آنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ میئر کراچی کے مطابق گاڑی کا نمبر جی ایس ڈی 999 ہے، معلومات کے مطابق گاڑی 2016/17 ماڈل کی گرینڈی کرولا ہے تاہم پولیس نے ایکسائز سے معلومات کی تو گاڑی کا ماڈل اور سال مختلف نکلے۔


مزید پڑھیں:  گاڑی چِھننے کا معاملہ: فیصل واوڈا نے میئر کراچی کو نام نہاد وی آئی پی قرار دے دیا، معطل ایس ایچ او بحال


ایکسائز ریکارڈ کے مطابق چھینی جانے والی گاڑی ایلٹس ہے، پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر استعمال کیا جا رہا تھا، تفتیشی ادارے اس سلسلے میں ڈرائیور کو بھی بیان کے لیے طلب کر سکتے ہیں۔

مقدمہ درج

دوسری طرف میئر کراچی کی جانب سے تین روز بعد درخشاں تھانے میں گاڑی چھینے جانے کا مقدمہ درج کروا دیا گیا، مقدمہ وسیم اختر کے ڈرائیور محسن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایس ایس پی درخشاں نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 500/2018 دفعہ 392 /34 کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر میں گاڑی چھینے جانے کا مقام شہباز کمرشل نزد ڈاکٹر علوی کلینک لکھا گیا ہے، ڈرائیور کے مؤقف کے مطابق دوپہر 2 بجے وہ گاڑی میں جا رہا تھا کہ کلٹس گاڑی پاس آ کر رکی۔


یہ بھی پڑھیں:  اسٹریٹ کرائمز: فیصل واوڈا سندھ حکومت کے مقابل آ گئے، پولیس کی مدد کا اعلان


ڈرائیور نے بتایا ’پینٹ شرٹ پہنے 3 افراد گاڑی کے دونوں طرف آئے اور اترنے کی دھمکی دی، گاڑی چِھن جانے کے بعد واقعے کی بر وقت اطلاع میئر صاحب کو دی، وسیم اختر کے مشورے پر مقدمہ درج کرانے آیا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں