جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

میئر لندن نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے

اشتہار

حیرت انگیز

میئر لندن سر صادق خان نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

میئر لندن سر صادق خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تو کسی صورت ان کی ہار نہیں ہوگی۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بابراعظم فارم میں ہیں امید ہے پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

صادق خان نے کہا کہ پاک انگلینڈ میچز کے نتائج زیادہ اچھے نہیں رہے، وہ ہمیشہ جیتنے والی ٹیم کی حامی رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا بخار عروج پر پے، اہم ترین میچ کے اضافی ٹکٹ بھی شائقین نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیے۔

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ جس کا سب کو انتظار ہے، اس کی آن لائن ٹکٹس خریدنے کیلئے 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے مگر اضافی ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے، جس کے بعد میچ دیکھنے کے خواہشمند کئی لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس وقت پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ بھی فروخت ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے باقی میچز کے ٹکٹس فی الحال آن لائن موجود ہیں۔

دبئی میں ہونے والے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج اماراتی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے، جو اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گی جبکہ پاک بھارت مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

بھارت گروپ کا اپنا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، شیڈول کے تحت چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں 4 مارچ کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں