میئر لندن صادق خان نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ فخر کی بات ہے ہم نے مسلسل تیسرے سال رمضان لائٹس لگائیں، لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر ہے جہاں رمضان لائٹس لگائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض افراد مسلمانوں کے بارے میں غلط باتیں پھیلاتے ہیں، اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے مقامی کمیونٹیز کو اسلام کے بارے میں بتانا ہوگا۔
صادق خان کا کہنا تھا کہ افسوس چیمپئنز ٹرافی سے میری دونوں ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آؤٹ ہوگئیں۔آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں اچھی فارم میں نظر آرہی ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے جمعے کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا، اعلان ہو گیا
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری 28 فروری بروز جمعہ کو 29 شعبان 1446 ہجری کی شام مملکت میں چاند دیکھیں۔
سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ شہری رمضان کا چاند دوربین یا اس کے بغیر نظر آنے کی صورت میں شہادت کے لیے عدالت یا چاند دیکھنے کے لیے آبزرویٹی سے رابطہ کریں۔