تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لندن، شہریوں پرتیزاب سے حملوں پرتشویش ہے،سختی سے نمٹا جائے، میئرصادق خان

لندن : میئرصادق خان نے کہا ہے کہ شہر میں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے تیزاب کے حملوں کے سدباب کے لیے سخت سزاؤں کے لیے قانون سازی کی جانی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں بڑھتے ہوئے تیزاب گردی کے واقعات سے تشویش میں مبتلا میئر لندن صادق خان نے حکومتِ برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ تیزاب کے حملوں کی سزا میں سختی لائے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ تیزاب کے حملوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس اپروچ اپنانا ہوگی اور معزز جج صاحبان کو تیزاب کے حملوں میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزا دینا ہو گی تاکہ اس ہولناک دہشت گردی سے نمٹا جا سکے

انہوں نے کہا کہ جس طرح دیگر ہتھیار رکھنے والوں سے سختی برتی جاتی ہے اسی طرح تیزاب حملے میں ملوث افراد سے بھی نمٹنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ بھی ایک طرح کی دہشت گردی ہے اور بدقسمتی سے اس کاہےہتھیار یعنی تیزاب بآسانی مل بھی جاتا ہے جس کی وکہ سے واردات کرنا سہل ہوجاتا ہے۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن بھر میں ہونے والے تیزاب حملوں کے باعث موٹر سائیکل چلانے والے خوف زدہ ہیں، خاص کر ڈلیوری ڈرائیورز جنہیں حالیہ دنوں میں تیزاب حملوں کا شکار بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں حالیہ دنوں میں ایک ماڈل سمیت ڈلیوری ڈرائیورز کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا جس کی حتمی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے تاہم اسے نفرت آمیز اور عدام برداشت کا شاخسانہ کہا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -