جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی کا میئر بننے کے لیے اہم شرط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور گورنر کی تجاویز کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر کا انتخاب اب کونسل ممبرز میں سے ہوگا، یعنی شہر قائد کے میئر کے لیے یہ شرط لازمی ہوگی کہ وہ کونسل ممبر ہوگا۔

اس حوالے سے آج وزیر اعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میئر کے لیے اب اینی پرسن کی شرط ختم کر دی گئی ہے، میئر کا اب کونسل ممبر سے انتخاب ہوگا، اور یہ انتخاب بھی شوآف ہینڈز سے ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نعمت اللہ کسی یو سی کے ممبر تھے جو ناظم بنے؟ نہیں، مرحوم نعمت اللہ خان اور کنور نوید جمیل اینی پرسن تھے، اور پی ٹی آئی کا تو اس زمانے میں وجود ہی نہیں تھا، جب یہ تھے تو اینی پرسن جائز تھا لیکن اب ناجائز ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا چیئرمین اب کے ایم سی کا میئر ہوگا، اور کے ایم سی کا میئر کراچی واٹر بورڈ کا شریک چیئرمین بھی ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے سول کورٹ آرڈیننس میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، سٹی کورٹ کراچی میں ساڑھے 6 کروڑ تک کے مالیاتی کیسز جا سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں