پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

گورنر سندھ کا حال ان کی ’گھنٹی‘ جیسا ہے، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا حال ان کی گھنٹی جیسا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے ویڈیو شیئر کی کہ گورنر ہاؤس سے بائیک چوری ہوگئی، شہری اسٹاف کے پاس گیا تو بولے پولیس کے پاس چلے جاؤ اب پولیس کے پاس جانا ہے تو گھنٹی کی کیا ضرورت؟

انہوں نے کہا کہ گورنر کے کام خبروں میں رہنے کے لیے ہیں جب ہم ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو گورنر صاحب جاتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا گورنر دلوں کا گورنر ہے، دل سے عزت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ میئر کراچی اور گورنر سندھ کے درمیان ان دنوں بیان بازی جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کررہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کا کام سحری یا افطاری کروانا نہیں اور اس طرح سے قوم اور مفلسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

دوسری طرف گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ماننا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو افطار کروانا اعزاز ہے اور اس کی تعلیمات دین اسلام نے بھی دی ہیں۔

دونوں جانب سے جواب الجواب کا سلسلہ جاری ہے تو اسی دوران گورنر سندھ نے مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی کو خط لکھ کر میئر کراچی کے حوالے سے فتویٰ مانگ لیا۔

اپنے خط میں انہوں نے دریافت کیا کہ میئر کراچی کھلے عام سحر و افطار کا مذاق اڑا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام نے کیا حکم دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں