اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

آج کل کے لڑکے بہت خراب ہیں، مائرہ جعفری

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل مائرہ جعفری کا کہنا ہے کہ آج کل کے لڑکے بہت خراب ہیں۔

ماڈل مائرہ جعفری نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کے لڑکوں کا رویہ بہت مختلف ہے، 90 کی دہائی میں لڑکے اچھے تھے لیکن آج کل کے لڑکے بہت خراب ہیں۔

- Advertisement -

میزبان نے پوچھا کہ یہ آپ کو کیسے معلوم کہ 90 کی دہائی کے لڑکے اچھے تھے؟

مائرہ جعفری نے کہا کہ ہمارے والدین، کزنز ہیں وہ اپنی شریک حیات سے محبت کرتے ہیں انہیں سپورٹ کرتے ہیں لیکن ابھی آپ اپنے اردگرد دیکھیں تو ایسا بہت کم نظر آئے گا۔

ماڈل نے کہا کہ میں ابھی تک سنگل ہوں مجھے اب تک کوئی اچھا لڑکا نہیں ملا، لڑکوں میں نخرے اور انا بہت زیادہ ہے۔

میزبان نے کہا کہ لڑکے بھی ایسا ہی سوچتے ہوں گے لڑکیوں میں انا اور نخرے ہیں جواب میں مائرہ جعفری نے کہا کہ بالکل دونوں طرف سے ایسا ہوسکتا ہے۔

مائرہ نے کہا کہ آج کل کے لڑکوں کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ وہ لڑکیوں سے بات ہی نہیں کرتے، لڑکے جب لڑکیوں سے بات ہی نہیں کریں گے تو لڑکیاں کیسے ان سے بات کر لیں گی اسی لیے آج کل کی لڑکیاں اکیلے رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

ماڈلنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میرے ڈمپل کی کوئی تعریف نہیں کرتا، بس ماڈلنگ کی ہی تعریف کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں