تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مزیدار کلیجی گھر میں تیار کرنے کا طریقہ

پاکستان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد استطاعت رکھنے والے فرزندانِ توحید سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کریں گے اور پھر اُس کے گوشت کی مختلف ڈشز بنا کر خوب لطف اندوز ہوں گے۔

جن گھروں میں قربانی ہوگی وہاں کے لوگوں کی خواہش یہی ہوگی کہ وہ اپنے جانور کی کلیجی سے ناشتہ کریں، جانور ذبیحہ کے بعد امور خانہ داری انجام دینے والی خواتین کو کلیجی ملنے کا انتظار ہوگا تاکہ وہ جلد از جلد اسے تیار کر کے گھر والوں کو پیش کریں۔

ویسے تو عید کے موقع پر تقریباً ہر گھر میں ہی کلیجی بنائی جاتی ہے جس کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے مگر ہم آپ کو بتا رہے ہیں مزیدار کلیجی تیار کرنے کا طریقہ جسے کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔

اجزا

ایک کلو کلیجی (بوٹیاں)

تیل (سرسوں، پکوان یا جو استعمال کرتے ہیں)

انار کا رس تین کھانے کے چمچ

لیموں کا رس ایک کپ

سرکہ ایک کپ

سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

شہد ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر حسب ذائقہ

لہسن (باریک کٹا ہوا) یک کھانے کا چمچہ

ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ

ہری پیاز گارنشنگ کے لیے

ہر مرچ دو عدد (درمیاں سے کٹ لگا لیں)

ناریل حسب ضرورت (کدو کش کرلیں)

ترکیب

ایک بھگونے میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور پھر اُسے اُس وقت تک پکائیں جب دنوں چیزوں کا رنگ سنہری نہ ہوجائے۔

پھر پتیلے میں ٹماٹر اور کلیجی ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے چولہے پر رکھیں اور اوپر ڈھکن ڈھک دیں، بعد ازاں شہد، انار کا رس، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، سرکہ اور لیموں کا رس شامل کر کے اسے ہلکی آنچ پر اچھی طرح سے پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

دس سے پندرہ منٹ پکنے کے بعد اس میں کدو کش کیا ہوا ناریل اور ہری مرچیں ڈال کر تھوڑی دیر دم پر رکھ دیں۔

آپ کی کلیجی تیار ہے اب اسے ایک پلیٹ میں نکال کر اپور سے ہری پیاز چھڑکیں اور چاہیں تو ذائقے کے لیے لیموں کا مزید رس بھی شامل کرلیں۔

Comments

- Advertisement -