اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایم سی سی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: میری لیبون (ایم سی سی) کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹور میچ میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، روی بوپارا مین آف دی میچ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، میری لیبون کرکٹ ٹیم نے 136 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں ایم سی سی ٹیم کی صرف 13 رنز کے اسکور پر دو وکٹیں گر گئی تھیں تاہم روی بوپارا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 42 اور سمٹ پٹیل نے 22 گیندوں پر 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کپتان کمار سنگاکارا نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد فیضان سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور سلمان بٹ نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز جوڑے، فخر زمان نے 45 اور سلمان بٹ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے 28 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

ایم سی سی کی جانب سے رولوف وینڈر مری سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مائیکل لیسک اور فریڈ کلاسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں