اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امیدواروں کو کتنے فیصد نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے؟ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کتنے فیصد نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے؟
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بتایا کہ ٹیسٹ میں امیدواروں کو 50 فیصد نمبر لازمی حاصل کرنا ہوں گے جبکہ بیرون ممالک سےایم بی بی ایس یاایم ڈی کیٹ کرنیوالوں کوامتحان میں50 فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں انٹرپری میڈیکل میں 60 فیصدنمبر حاصل کرنیوالے طلبہ شرکت کے اہل ہوں گے۔
ایسے ممالک جہاں تعلیم انگریزی میں نہیں ان طلبہ کو 6ماہ کا انگلش لینگویج کورس پہلے مکمل کرنا ہوگا ، انگلش لینگویج کورس مکمل کرنے کے بعد ایسے امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ سے قبل بیرون ممالک کے طلبہ کو ملٹی پل ویزا بھی حاصل کرنا ہوگا۔