اسلام آباد : نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر گفتگو کی۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پُرعزم ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔