اسلام آباد: ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہی تھی.
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا. کرنل (ر) حسن کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا گیا.
[bs-quote quote=”کرنل (ر) حسن کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]
ایف آئی اے تحقیقات کے علاوہ ایم ڈی پی ٹی وی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اختلافات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے.
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں دونوں عہدے داروں کے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کی خبر بھی میڈیا کی زینت بنی.
مزید پڑھیں: بے نامی چیکس کا معاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز، نیب نے طلب کرلیا
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے متعدد بار ایم ڈی پی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ادارے کو تباہ کرنے اور کرپشن کا الزام عائد کیا.
عام خیال ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور فواد چوہدری کے اختلافات کا سبب بھی ایم ڈی پی پی ٹی وی ہی تھے.
یاد رہے کہ 30 مارچ 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے خلاف بے نامی چیک کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں طلب کیا تھا۔