پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ کب ہوگا اور پیپر کیسا آئے گا؟ طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی تاہم اس بار امیدواروں کو ایم سی کیوز میں 5 کے بجائے 4 جواب کا آپشنز دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ یکم دسمبر کو لینے کی تیاریاں جاری ہے، آئی بی اے سکھر نے محکمہ صحت کو یکم دسمبر کو ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لینےکی تجویز دے دی۔

اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر نے تیاریاں شروع کردیں ، پی ایم ڈی سی ناظم امتحانات امداد خشک اورمحکمہ صحت کے زوہیب حسن شیخ فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کو ایم سی کیوز میں 5 کے بجائے 4 جواب کا آپشنز دیا جائے۔

مزید پڑھیں : آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب کون سا ادارہ لے گا؟

یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017ء سے لیا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے تاہم پیپر لیک ہونے کا مقدمہ ہائی کورٹ میں گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پیپر لیک ہونا صرف بدنامی نہیں ہے بلکہ بچوں کا مستقبل بھی خراب ہوتا ہے، مجھے میڈیکل سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہئے۔

کابینہ اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ آئی بی اے کراچی میڈیکل میں داحلے کا ٹیسٹ نہیں کرنا چاہتی، آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی، چھ ہفتوں کے اندر ٹیسٹ ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ کے لئے 232.1 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں