ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کل ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی ، طلبا صبح 7 بجے سے 9 بجے تک امتحانی مرکز میں داخل ہوسکیں گے اور صبح ساڑھے نو بجے امتحانی مراکز کو سیل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات بائیس ستمبر کو کرائے جائیں گے، سندھ میں ڈاؤ یونیورسٹی ایم ڈی کیٹ کے امتحانات لے گی۔

سندھ کے پانچ شہروں میں چھ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ صوبہ سندھ کے اڑتیس ہزار سات طلبہ کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈاو یونیورسٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاو یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ سندھ کے 6 ہزار 846 طلبہ کے لئے ڈاو یونیورسٹی جبکہ 6 ہزار طلبہ کے لئے این ای ڈی یونیورسٹی میں انتظانات مکمل کرلئے گئے ہیں، انتظامات بہتر کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور ٹریفک پولیس کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔

وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کی کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ امتحانی مراکز میں جیمرز بھی لگائےگئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ والدین کے بیٹھنے کےلئے ڈاو یونیورسٹی میں لیکچر ہالز جبکہ این ای ڈی میں آنے والے والدین کے لیے قریبی شاری ہال میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ طلبہ صبح 7 بجے سے 9 بجے تک امتحانی مرکز میں داخل ہوسکیں گے اور صبح ساڑھے نو بجے امتحانی مراکز کو سیل کر دیا جائے گا، جس کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

صدرپی ایم ڈی سی نے بتایا کہ امتحانی عمل کےدوران دفعہ 144نافذ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور امتحانی مراکزکی نگرانی کیلئےجدیدسرویلنس ٹیکنالوجی کااستعمال کیاجائےگا۔

انھوں نے کہا کہ امیدوارغیراخلاقی رویےسےگریزکریں، چیٹنگ پرسخت سزادی جائےگی،پی ایم ڈی سی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں