تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیماڑی میں زہریلے دھوئیں سے 19 اموات : طبی و ماحولیاتی ماہرین کا رپورٹ میں نیا انکشاف

کراچی : ضلع کیماڑی کے گوٹھ میں زہریلے دھوئیں سے19 اموات کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کیماڑی کی ‘پراسرار ہلاکتوں’ کے پیچھے خسرہ کی وبا ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی کے گوٹھ میں زہریلے دھوئیں سے انیس اموات کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی گئی۔

رپورٹ میں طبی وماحولیاتی ماہرین نے رپورٹ میں نیا انکشاف کیا ہے کہ محکمہ صحت کے ضلعی فوکل پرسن نے غیر ذمےداری کا مظاہرہ کیا۔

خصوصی کمیٹی نے دو دن تک انٹرویو، ٹیسٹ اور سائنسی بنیادوں پرتجزیےکےبعد رپورٹ مرتب کی۔

رپورٹ کے مطابق مواچھ گوٹھ میں ربڑ،پلاسٹک اسٹون فیکٹری کےآغاز سےعجیب بو محسوس کی گئی۔۔ فیکٹری کے انتہائی قریب مقیم افرادمتاثر تھے، چھبیس جنوری کو فیکٹری سیل ہونے کے بعد اگلے دن سے بومحسوس نہیں کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے ممکنہ طورپر خسرہ اموات کی وجہ ہوسکتی ہے کیونکہ متاثرہ گوٹھ میں خسرہ سے بچاؤسمیت کسی بھی بیماری کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران خسرہ کے 49 متاثرہ کیس سامنےآئے، متاثرہ اور انتقال کرنےوالوں میں بیشترکی عمر دو سے چارسال ہے جبکہ متاثرہ افراد میں اکیاسی فیصد کی عمرگیارہ سال سےکم ہے۔

ماہرین نے مواچھ گوٹھ سے متصل پانچ کلومیٹرکےعلاقے میں خسرہ سے بچاؤکی ویکسی نیشن کی سفارش کی ہے۔

طبی وماحولیاتی ماہرین نے محکمہ صحت ای پی آئی کے فوکل پرسن کو نوٹس جاری کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ادارہ تحفظ ماحولیات ہوامیں آلودگی جانچنے کیلئے مزید ٹیسٹ کرے۔

Comments

- Advertisement -