اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت: جانوروں کے ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت پر پابندی کیوں لگ گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں جانوروں کے ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت پر ایک روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پابندی بنگلورو کی میونسپل کارپوریشن بروہت بنگلورو ماہانگارا پالک (بی بی ایم پی) کی جانب سے 31 اگست کو گنیش چترتھی کے تہوار کے موقع پر لگائی گئی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 31 اگست کو جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت کی فروخت پر پابندی ہوگی اور یہ پابندی بی بی ایم پی حدود کے اندر تمام علاقوں میں لاگو ہوگی۔

سرکلر میں جوائنٹ ڈائریکٹر اینیمل کو اطلاع دی گئی ہے کہ 31 اگست کو تہوار کے روز برہت بنگلور مہانگرا کارپوریشن کی حدود میں اسٹالوں پر گوشت فروخت کرنے اور جانوروں کے ذبح کرنے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے اوائل میں بھی شہری حکومت نے کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر گوشت کی فروخت اور جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں