پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

مکہ ریجن سردیوں میں بھی گرم رہنے کی اصل وجہ کیا ہے ؟

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ ریجن انتہائی سرد موسم کے دوران گرم رہتا ہے، اس کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے سعودی عرب میں قصیم یونیورسٹی میں موسمیاتی امور کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں مکہ مکرمہ ریجن متعدد جغرافیائی اور موسمی اسباب کے باعث گرم رہتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر عبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ حجاز کے پہاڑ، مکہ مکرمہ ریجن میں سردی کے موسم کے دوران گرم رہنے کی بڑی وجہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کا علاقہ سطح سمندر سے صرف 300 میٹر اونچا ہے۔حجاز کے پہاڑ شمالی اور وسطی علاقوں سے آنے والی سرد ہواؤں کو مکہ مکرمہ ریجن پہنچنے سے روک دیتے ہیں۔ یہ علاقہ کسی حد تک جنوب میں واقع ہے اور شمالی علاقہ جات کی ٹھنڈی ہواؤں کے اثرات سے دور ہے۔

عبداللہ المسند کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں گرمی کا ایک اہم سبب بحیرہ احمر سے اس کی قربت ہے۔ شام کے وقت بحیرہ احمر کے ساحلوں پر گرمی ہوتی ہے اور بحیرہ احمر کے قریبی علاقے سمندری ہواؤں کی وجہ سے گرم ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ سال ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو اب تک ایک سال میں ریکارڈ تعداد ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں دنیا بھر سے ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو اب تک ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے جو 2022 کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زائد ہے۔

سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج وعمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انکشاف کیا کہ 2023 کا سال عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ریکارڈ ساز رہا۔ اس سے قبل 2019 میں سعودی عرب آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین (لگ بھگ 85 لاکھ) تھی اور یہ ریکارڈ گزشتہ سال ٹوٹ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں