ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

میڈیا نے بہترین طریقے سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا، سہیل محمود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ نے پریس کور کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی حقائق تک رسائی میڈیا کے توسط سے ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے وزارت خارجہ میں دفتر خارجہ پریس کور کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ریاست کا اہم ستون ہونے کے ناطے میڈیا کا کردار باگزیر ہے۔

سہیل محمود نے صحافیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر، اہم خارجہ امور اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار مثالی رہا اور میڈیا نے بہترین طریقے سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا۔

سیکریٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی حقائق تک رسائی میڈیا کے توسط سے ہوتی ہے، وزارت خارجہ کی پریس کور کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں