پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نواز شریف کی صحت سے متعلق مہیا دستاویزات ناکافی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق مہیا دستاویزات ناکافی قرار دے دیں اور کہا صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط وکتابت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس کاجائزہ لے لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق مہیا دستاویزات ناکافی قراردے دیے۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط وکتابت ہے، خطوط کےساتھ کہیں پرکسی مستند ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے کونسے ٹیسٹ کب ہوئے اورکیا سامنےآیا رپورٹس موجود نہیں جبکہ پلیٹ لیٹس،بون میروٹیسٹ سمیت دیگرمیڈیکل ایشوز کی رپورٹس بھی موجود نہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ مستندمیڈیکل رپورٹس کےبغیرکیسے کسی سےمتعلق رائےدےدیں، خط وکتابت میں مریض کےحوالےسےکیےگئےدعووں کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔

نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں